اردو ادب

اردو ادب
متفرق سوالات
سوال1.سانیٹ نظم میں کتنے مصرے ہوتے ہیں ؟
جواب.چودہ 
سوال 2.سی حرفی کس زبان کی شاعری کی ایک صنف ہے؟
جواب.پنجابی کی 
سوال 3.زبر.زیر.اور پیش کو کیا کہاجاتا ہے؟
جواب.حرکت 
سوال 5.بعض اوقات کسی لفظ کے شروع میں کوئی علامت لگا کر اس سے ایک نیا لفظ بنا لیا جاتا ہے.اس علامت کو کیا کہتے ہیں؟
جواب.سابقہ 
سوال 6.لفظ اصل پر اعراب لگائیں؟
جواب.اَ صُل 
سوال 7.لفظ آشنا کا متضاد بتائیں؟
جواب.بیگانہ 
سوال 8.لفظ آرا کا متشابہ لفظ بتائیں؟
جواب.لکڑی چیرنے کا آرا 
سوال 9.پاکستان کی نظریاتی بنیادیں ,کس کی تصنیف ہے؟
جواب.ڈاکٹر وحید قریشی 
سوال 10.غالب نامہ کس مشہور مصنف کی تصنیف ہے؟
جواب.شیخ محمد اکرام کی 
سوال 11.دکن میں اردو کس مصنف نے لکھی؟
جواب.نصیر الدین ہاشمی نے 
سوال 12.شیخ سعدی کی کتاب گلستان کا ترجمہ باغ اردو کے نام سے کس نے کیا؟
جواب.میر شیر علی افسوس نے 
سوال 13.علامہ اقبال کو نائیٹ ہڈ کا خطاب کب ملا ؟
جواب.جنوری 1922 کو 
سوال 14.مرزا غالب کس شاعر کو مرزا تفتہ کے نام سے پکارتے تھے.
جواب.ہرگوپال تفتہ 
 سوال 15.یہ شعر کس کا ہے؟
مجھ سے منسوب تھیں داستانیں کئی .ایک سے ایک نئی 
خوبصورت  مگر   ایک   جو    الزام    تھا ,وہ ترا نام  تھا  
جواب.قتیل شفائی

Comments

Popular posts from this blog

The Karakoram Range

RAZIA SULTAN (The First Women Ruler of India)

Who is Firon? How did he die?