رمضــــــان کــــــریم میں حوصلہ شکنی نہ کریں



جو لوگ پورا سال نمـــــــــــــاز اور قرآن نہیں پڑھتے
 اور وہ رمضـــان کریم میں پڑھنے لگیں تو برائے مہــــــربانی ان کی اس کوشش کا یہ کہہ کر مذاق نہ اڑائیں
 اور حوصلہ شکنی نہ کریں کہ "

موسمی نمـــــازی ہے

ایک مہینے کا مسلمان ہے

اور ایسی بہت سی فضول باتیں"

ایک بات کہ کوئی ایک دن پڑھے یا پورا سال اس نے اللہ پاک کے لیے پڑھنی ہے تو جس کے لیے پڑھنی ہے اس کو اعتراض نہیں تو آپ بھی گناہ نہ کمــــــائیں اور نہ ہی اپنی عبادتیں ایسے ضائع کریں کیوں کہ اللہ پاک کے یہاں یہ بھی ممکن ہے  کہ کسی کی ایک نماز اس کی بخشش کا ذریعہ بن جائے اور کسی کی زندگی بھر کی عبادت بھی اس کے کام نہ آئے۔۔

 ابلیس کی مثال آپ کے سامنے ہے۔۔

دوسری بات رمضان کریم وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اکثر لوگ پابندی کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں یہاں تک کہ انھیں نماز کی اتنی عادت ہو جاتی ہے کہ وہ رمضان کے بعد بھی نماز نہیں چھوڑتے۔۔۔

اس لیے برائے مہربانی دوسروں کی چھوٹی چھوٹی کوششوں کے لیے ان کی دل شکنی نہ کــــــــریں کیوں کہ
اللہ پاک قرآن مجید میں فرماتا ہے "

کسی نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہوگی
تو وہ اس کو دیکھ لے گا"
( سورۃ الزلزال)

جب اللہ پاک چھوٹی چھوٹی کوششیں قبول فرماتا ہے تو ہمیں کسی کو موسمی نمازی یا ایک مہینے کا مسلمان
کہنے کا ہرگز کوئی حق نہیں ۔

اللہ پاک ہمیں عقل و سمجھ عطا کرے ۔۔۔۔
آمین یا رب العالمین

Comments

Popular posts from this blog

The Karakoram Range

RAZIA SULTAN (The First Women Ruler of India)

Who is Firon? How did he die?